عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کا لبنان میں ایک دن میں 200 اہداف پر حملوں کا دعویٰ

اپریل 11, 2026

اسرائیلی فوج کا لبنان میں ایک دن میں 200 اہداف پر حملوں کا دعویٰ

‎امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جاری براہ راست کے دوران اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کی افواج کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں مزید کارروائیوں کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس کے لیے زمینی فوج کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق وہ اُن لانچرز کو نشانہ بنا رہی ہے جن کے ذریعے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جاتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے