عالمی خبریں

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں ’پاکستان میں‘ ہو سکتے ہیں: صدر ٹرمپ

اپریل 14, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں ’پاکستان میں‘ ہو سکتے ہیں: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اور ایران کے درمیان مذاکرات ’اگلے دو دنوں میں‘ ہو سکتے ہیں۔

امریکی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر انھوں نے اخبار نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ ’اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم وہاں (پاکستان) جا سکتے ہیں۔‘

گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، لیکن یہ بے نتیجہ ہی ختم ہوئے تھے۔

اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ تہران اور پاکستان کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ضرور ہوا ہے، لیکن امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ’کوئی معلومات‘ موجود نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر مذاکرات کے حوالے سے ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’وہ شاندار ہیں شخصیت کے مالک ہے اور اسی لیے زیادہ امکان ہے کہ ہم دوبارہ وہاں جائیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے