عالمی خبریں

قوی امکان ہے کہ دوبارہ مذاکرات اسلام آباد میں ہی ہوں گے: وائٹ ہاؤس

اپریل 16, 2026

قوی امکان ہے کہ دوبارہ مذاکرات اسلام آباد میں ہی ہوں گے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ’اگر مذاکرات ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اسی مقام پر ہوں گے یعنی اسلام آباد میں منعقد ہوں گے جہاں پہلے ہوئے تھے۔‘

پریس بریفنگ کے دوران ایران سے متعلق جنگ بندی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ رپورٹس درست نہیں کہ امریکہ نے اس میں باضابطہ توسیع کی درخواست کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’ہم ان مذاکرات میں بدستور بھرپور طور پر مصروف ہیں،‘ اور انھوں نے بات چیت کو ’تعمیری اور جاری‘ قرار دیا۔
پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے یہ بھی بتایا کہ ’اگر مذاکرات ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اسی مقام پر ہوں گے یعنی اسلام آباد میں منعقد ہوں گے جہاں پہلے ہوئے تھے۔‘
میڈیا بریفنگ کے دوران لیویٹ کے ہمراہ وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ بھی موجود تھے۔
فریقین کی آمنے سامنے ملاقاتوں سے متعلق رپورٹس پر انھوں نے کہا کہ ’ان امور پر بات ہو رہی ہے، لیکن جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہ ہو کچھ بھی حتمی نہیں ہوگا۔‘

لیویٹ نے مزید کہا کہ ’ہمیں معاہدے کے امکانات کے حوالے سے اچھا محسوس ہو رہا ہے،‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے مطالبات پورے کرنا ’ایران کے بہترین مفاد میں ہے،‘ جنھیں ان کے بقول وہ ’بالکل واضح‘ کر چکے ہیں۔‘

انھوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایران امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے