پاکستان

احتساب عدالت میں ہنگامہ

اکتوبر 13, 2017 < 1 min

احتساب عدالت میں ہنگامہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہو گئی،

احتساب عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو عدالت میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا، جج نے کہا کہ وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس داخلے سے روکنے کی بھی انکوائری کی جائے، دوسری جانب وکلا پرتشدد کرنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ن لیگ لائرز فورم نے درخواست دیدی، وکیلوں نے کہا کہ ایس ایس پی جمیل ہاشمی اور ڈی ایس پی ادریس راٹھور کیخلاف کارروائی کی جائے، ن لیگ لائرزفورم نے کہا کہ انسپکٹر قاسم خان نیازی نے وکلا پر تشدد کیا، صدیق اعوان صدر ن لیگ لائرز فورم پنجاب نے کہا کہ پولیس نے احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے تشدد کیا گیا،

وکیلوں کی احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کا معاملے کی رپورٹ نیب پراسیکیوشن ٹیم نے ہیڈ کوارٹرز کو بھیج دی، کہا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی، پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفرعباسی کو دھکے دیئے گئے، پراسیکیوشن ٹیم کو ڈائس سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، رپورٹ کے مطابق پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر کے نہ ہٹنے پر دھکے دیئے گئے،

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے