پاکستان

ڈیموکریٹ گروپ کی اپنے اراکین کو پریس کلب کی متنازع کمیٹی سے دستبردار ہونے کی ہدایت

مئی 5, 2026

ڈیموکریٹ گروپ کی اپنے اراکین کو پریس کلب کی متنازع کمیٹی سے دستبردار ہونے کی ہدایت

اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں "دی ڈیموکریٹس” نے جاگو گروپ کے سربراہ مطیع اللہ جان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے، اور ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کو مسترد کر دیا ہے-

دی ڈیموکریٹس نے سینیئر صحافی اور اینکر پرسن مطیع اللہ جان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور منفی ہتھکنڈوں کی مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان کے مطابق دی ڈیموکریٹس کی کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت محمد نواز رضا صدر ڈیموکریٹس نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا-
اجلاس میں سینیئرصحافی مطیع اللہ جان کے خلاف پریس کلب کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کو جانبدار قرار دیتے ہوئے اپنے دونوں ارکان بشیر چوہدری اور عثمان خان کو ہدایت کی ہے کہ فی الفور کمیٹی سے علیحدہ ہو جائیں-

گروپ نے کہا کہ ان دو ارکان کی علیحدگی کے بعد چونکہ کمیٹی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، لہذا سیکرٹری نیشنل پریس کلب سے کہا ہے کہ وہ کمیٹی کو تحلیل کر نے کا حکم جاری کریں۔

دی ڈیموکریٹس نے واضح کیا کہ وہ سینیئر صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان کے معاملے میں شہر کے سینیئر اور غیرجانبدار صحافیوں پر مشتمل کمیٹی قائم کریں کسی دوسری جانبدار کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتے-

اجلاس میں اینکر پرسن مطیع اللہ جان کو نیو ٹی وی سے برخواست کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی-
اجلاس میں شکیل قرار، ڈاکٹر سعدیہ کمال، جاوید ملک، صدیق انظر، اعظم خان، اسد طور، سجاد حیدر اور رانا کوثر علی نے شرکت کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے