امریکی ڈرون مار گرایا
افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے دعوٰی کیا ہے کہ ایک امریکی ڈرون مار گرایا ہے جبکہ ننگرهار صوبے میں ایک امریکی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں دو فوجیوں کے مارے جانے اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم امریکی حکام نے ان خبروں پر تبصرہ نہیں کیا، آزاد ذرائع سے بھی طالبان کے دعوے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے_