اہم خبریں

راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر معمولی تنازع کے بعد دو نوجوان قتل

مئی 12, 2026

راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر معمولی تنازع کے بعد دو نوجوان قتل

راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں 8-9 مئی 2026 کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں دو نوجوانوں کے قتل کے بعد پنجاب پولیس کی کارکردگی پر مقامی رہائشی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

علاقے میں ایک دکاندار سراج خان محسود سے مقامی رہائشی زین کا 1300 روپے قرض کی واپسی پر تلخ کلامی نے دو انسانی جانیں لے لیں۔
واقعہ کیا تھا؟
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کاروباری لین دین (ادھار) کے تنازع پر پیش آیا۔ سراج محسود، جن کا تعلق اپر جنوبی وزیرستان سے تھا، نے زین نامی شخص سے اپنے پیسے مانگنے گیا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ سے سراج محسود ہلاک ہو گئے۔

جوابی کارروائی
سراج محسود کے بھائیوں اور رشتہ داروں نے مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لیے زین شاہ کو اغوا کر کے تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوا اور بعد میں ہسپتال میں چل بسا۔

خواتین کی گرفتاری اور احتجاج
واقعے کے بعد پولیس نے سراج محسود کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے اہل خانہ (خواتین) کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد راولپندی اور اسلام آباد میں رہائش پذیر محسود اور وزیر قبائل سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور وکلا نے سخت احتجاج کیا۔

پیش رفت
10 مئی 2026 کی سہ پہر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے ترنول میں وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور جرگہ میں موجود دیگر رہنماؤں کو سراج محسود کی میت اور گرفتار خواتین کی رہائی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد معاملہ حل ہوا۔

سراج محسود کے قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا جس کے بعد اُسی مقدمے میں زین شاہ کے قتل کی ضمنی اور مثل لکھی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے