انڈیا میں پیٹرول اور ڈیزل ایک ماہ میں تیسری بار مہنگے، نئی قیمتیں کیا ہیں؟
انڈیا میں سرکاری ایندھن کی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مہینے میں تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کیے گئے اضافے کے بعد حکومت کو اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا-
پیٹرول کی قیمت 87 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 91 پیسے اضافہ کیا گیا ہے-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں مہینے کے دوران تیسری مرتبہ اضافہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت 99 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 92 روپے 49 پیسے ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام ایران جنگ کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
انڈیا اپنی تیل کی ضروریات کو زیادہ تر درآمد کرتا ہے اور مقامی پیدوار ڈیڑھ ارب کی آبادی والے ملک میں نہ ہونے کے براہر ہیں-
عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے انڈیا میں توانائی کی درآمد کی لاگت اور حکومتی بجٹ پر خاصا دباؤ ڈالا ہے۔