اہم خبریں

معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے اب منظوری باقی ہے: صدر ٹرمپ

مئی 24, 2026

معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے اب منظوری باقی ہے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں‌ جنگ کے خاتمے کے لیے ’ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری امریکہ، ایران اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان ہونا باقی ہے۔‘

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ایران سے متعلق ایک ممکنہ امن معاہدے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے کی گئی اس گفتگو میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، پاکستان، ترکی، مصر، اردن اور بحرین کے رہنما شامل تھے۔

ان کے مطابق اس بات چیت کا محور ایران اور ایک مجوزہ ’مفاہمتی یادداشت‘ تھا جو امن کے قیام کے لیے ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کے وزیراعظم سے بھی علیحدہ طور پر بات چیت ہوئی، جسے انھوں نے ’مثبت‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق معاہدے کی حتمی تفصیلات اس وقت زیرِ غور ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے تحت آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا، جو عالمی تجارت کے لیے ایک نہایت اہم بحری راستہ سمجھا جاتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے