اہم خبریں

بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کی اُمید ہے: پاکستانی وزیراعظم

مئی 24, 2026

بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کی اُمید ہے: پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کا عندیہ دیا ہے۔ اُن کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ بڑی حد تک معاہدہ طے پا جانے کے دعوے کے بعد آیا ہے-

اتوار کو ایکس پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے حصول کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ آج ایک بہت ہی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلیفون کال کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیلی فون کال میں پاکستان کی نمائندگی کی اور میں اس پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو بہت سراہتا ہوں۔ بات چیت نے موجودہ علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے لیے جاری امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک مفید موقع فراہم کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی خلوص کے ساتھ امن کی کوششیں جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے