سوات موٹروے پر حادثے میں عید پر گھر جانے والے 16 مسافر ہلاک، چھ زخمی
سوات ایکسپریس وے پر مسافر گاڑیوں کے حادثے میں کم از کم 16 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ چھ زخمی ہیں۔
مقامی ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق بظاہر حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
عینی شاہدین اور زخمی مسافروں کے مطابق ڈرائیور نے سڑک کےکنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے باعث اموات ہوئیں۔
حادثے میں کراچی سے بونیر جانے والی بس اور راولپنڈی سے دیر جانے والی کوسٹر کو نقصان پہنچا ہے۔

