عالمی خبریں

فوج لبنان میں حزب اللہ پر ’شدید حملہ‘ کرے گی: اسرائیلی وزیراعظم

مئی 26, 2026

فوج لبنان میں حزب اللہ پر ’شدید حملہ‘ کرے گی: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنے حملے تیز کرے اور اسے ’کچل‘ دے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق انھوں نے حزب اللہ پر الزام لگایا کہ وہ ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فوج حزب اللہ پر ’سخت حملہ‘ کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس گروپ کے ساتھ جنگ میں ہے اور حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ کے 600 ارکان کو ہلاک کر چکا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق ’ہم حزب اللہ کے خلاف اپنے حملوں کو مزید بڑھائیں گے اور نہیں رکیں گے‘

امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے