اہم خبریں

پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 64 کروڑ ڈالر

مئی 30, 2026

پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 64 کروڑ ڈالر

پاکستان کے مرکزی بینک (سٹیٹ بینک) کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں 22 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ ذخائر 17 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعے کو اعداد و شمار جاری کر کے یہ معلومات عام کی ہیں-

ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر بھی 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 22 ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ مہینوں کے دوران مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت 1.3 ارب ڈالر کی قرض رقم جاری کی گئی-

اسی طرح پانڈا بانڈز کے اجرا سے حاصل ہونے والے 25 کروڑ ڈالر نے بھی ذخائر میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے