عالمی خبریں

اٹلی میں‌ چار افراد کو آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں‌ دو پاکستانی گرفتار

جون 3, 2026

اٹلی میں‌ چار افراد کو آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں‌ دو پاکستانی گرفتار

اٹلی میں پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر چار تارکین وطن کے قتل کا الزام عائد کیا ہے-

سوشل میڈیا پر اس قتل عام کی ویڈیو وائرل ہے جس میں‌ ایک گاڑی کے پچھلے حصہ میں‌ آگ لگا کر اُس کے دروازوں کو باہر سے بند کیا جا رہا ہے-

پولیس کو بعد ازاں‌ گاڑی سے چار جلی ہوئی لاشیں ملیں‌ اور بتایا گیا ہے کہ ان چار میں سے ایک پاکستانی جبکہ تین کا تعلق افغانستان سے تھا۔

اٹلی کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کو جنوبی کالابریا کے زرعی علاقے میں ایک گاؤں کے نزدیک پیٹرول پمپ سے جلی ہوئی گاڑی ملی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آتا ہے کہ دو افراد نے باہر سے وین کے دروازے بند کیے اور اندر آتش گیر مادے ڈال کر آگ لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ عرصے میں اس علاقے میں پاکستانیوں کو لے جانے والی گاڑیوں اور منی وینز کو آگ لگانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔

یہ واقعات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب مقامی کھیتوں میں کام کی تقسیم اور رہائش کے حوالے سے تارکین وطن میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے تقریباً ایک بجے فائر فائٹرز کو جلتی ہوئی وین کی اطلاع ملی تھی۔

آگ بجھانے کے بعد انھوں نے اندر دیکھا تو ایک خوفناک منظر تھا۔ وین میں چار جلی ہوئی لاشیں موجود تھیں۔

رپورٹس کے مطابق بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل شواہد کی بنیاد پر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے