اہم خبریں

روس اور یوکرین کے درمیان ڈرونز سے جنگ میں شدت، ایک رات میں 350 ڈرون تباہ

جون 3, 2026

روس اور یوکرین کے درمیان ڈرونز سے جنگ میں شدت، ایک رات میں 350 ڈرون تباہ

پانچ سال سے جاری روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ڈرونز نے ایک نئی جہت دی ہے- روس کے زیرِ کنٹرول یوکرینی علاقے میں مسافر بس پر ہونے والے ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب روس نے ایک رات میں 350 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے-

یوکرین کے مشرقی علاقےڈونیٹسک میں کریملن کی حمایت سے تعینات رہنما ڈینس پوشیلین نے بتایا ہے کہ کہ یہ بس بدھ کی علی الصبح اس وقت نشانہ بنی جب وہ ماسکو اور روس کے زیرِ قبضہ کریمیا کے شہر سمفروپول کے درمیان موجود تھی۔

روسی حکام کے مطابق رات بھر میں 350 سے زیادہ ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

گزشتہ روز یوکرین کے مختلف شہروں پر روس کے حملوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

اس حملے کے اگلے ہی روز بس پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

اس علاقے کے گورنر الیگزینڈر دروزدینکو کے مطابق ماسکو کے شمال مغرب میں واقع لینن گراڈ کے علاقے کے اوپر کم از کم 50 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

سینٹ پیٹرزبرگ شہر بھی اسی ریجن میں‌ واقع ہے جہاں بدھ سے سالانہ انٹرنیشنل اکنامک فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد روس کو عالمی سطح پر ایک ابھرتی معیشت اور جدید ملک کے طور پیش کرنا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس فورم میں 130 سے زیادہ ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے