اہم

راولاکوٹ میں شہریوں اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار اہلکار ہلاک

جون 8, 2026

راولاکوٹ میں شہریوں اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار اہلکار ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک سب انسپکٹر رینک کا افسر بھی شامل ہے۔

پولیس سربراہ کے دفتر سے جاری رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 20 سے زیادہ اہلکار زخمی بھی ہیں۔

ہلاک اور زخمی پولیس اہلکاروں کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس سے ہے۔

دوسری جانب مقامی شہریوں کا دعوی ہے کہ ان پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے