اہم

مظفر آباد میں فوجی ہیلی کاپٹر ’ایم آئی 17‘ گِر کر زوردار دھماکے سے تباہ

جون 10, 2026

مظفر آباد میں فوجی ہیلی کاپٹر ’ایم آئی 17‘ گِر کر زوردار دھماکے سے تباہ

مظفر آباد میں فوجی ہیلی کاپٹر ’ایم آئی 17‘ گِر کر زوردار دھماکے سے تباہ ہو گیا ہے-

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آئے حادثے کے بعد شہریوں نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے اٹھتے ہوئے دھویں کے بادل پورے شہر سے نظر آ رہے تھے۔

اس واقعے کے بعد موصول ہونے والی تصاویر میں مظفر آباد کی فضا میں کالے دھویں کے بادل واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آئے حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مظفر آباد انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اُس وقت حادثے کا شکار ہوا تھا جب یہ مظفر آباد میں واقع نیلم سٹیڈیم سے پرواز بھرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اہلکار کے مطابق اس کے بعد شہر میں ایک زوردار دھماکہ سُنا گیا تھا۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں کریش کے بعد حادثے کے مقام پر پہنچ گئی تھیں اور اس کی تحقیقات کے لیے ایک بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے