اہم

امریکی حملے کے بعد ایران کا بحرین، کویت اور اردن میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جون 11, 2026

امریکی حملے کے بعد ایران کا بحرین، کویت اور اردن میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر جمعرات کو مزید حملوں کے بعد کارروائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے مھر آباد ایئر پورٹ، کرج شہر، ابیق اور قزوین میں دھماکے سنے گئے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی حملے کے جواب میں بحرین میں پانچویں امریکی نیول بیس اور کویت میں امریکی اڈے سمیت ’18 اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

جمعرات کی صبح ایشیائی منڈیوں میں امریکہ اور ایران کے نئے تنازع پر تیزی سے رد عمل سامنے آیا ہے۔ شپنگ روٹ کی مکمل بندش کے اعلان اور بحری جہازوں پر ممکنہ حملے کی اطلاعات کے فوراً بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت، جسے عالمی تیل کی قیمت انڈیکس کہا جاتا ہے، ایشیائی منڈیوں میں صبح کی تجارت میں تقریباً دو فیصد اضافے کے بعد 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے