اہم

عالمی منڈی میں‌ برینٹ خام تیل کی قیمت میں‌ بڑی کمی، پاکستانی صارفین سستے ایندھن کے منتظر

جون 16, 2026

عالمی منڈی میں‌ برینٹ خام تیل کی قیمت میں‌ بڑی کمی، پاکستانی صارفین سستے ایندھن کے منتظر

عالمی منڈی میں‌ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے- رواں‌ سال مارچ کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

پاکستان میں‌ بھی توقع کی جا رہی ہے حکومت ہفتہ وار تیل کی قیمتوں‌ کے تعین سے پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کرنے کا اعلان کرے گی-

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے اعلان سے آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امیدوں کے باعث تیل کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں‌ منگل کو برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔

آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق برینٹ کی موجودہ قیمت 79.90 ڈالر تک گر گئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوران برینٹ تیل کی قیمت تقریباً 120 فی بیرل تک بھی پہنچی تھی اور پوری دنیا میں‌ مہنگائی کا طوفان آ گیا تھا-

ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے شروع ہونے سے پہلے برینٹ تیل کی فی بیرل قیمت تقریباً 70 ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے