پاناما پیپرز صحافی قتل
دنیا بھر میں آف شور کمپنیوں کے مالکان کی تفصیلات سامنے لا کر تہلکہ مچا دینے والے صحافیوں میں سے ایک کو قتل کر دیا گیا ہے _ مالٹا میں ایک کار بم دھماکے میں پانامہ پیپرز کی اہم تفصیلات شائع کرنے کرنے والی خاتون صحافی ڈافنی کاریوانا گالیزا ماری گئی ہیں _
خاتون صحافی کی کار کے نیچے بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے کار تباہ ہو کر ٹکڑوں میں بٹ گئی، دھماکہ خیز مواد گھر کے باہر کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا_
یاد رہے کہ مالٹا میں پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آئے تھے _

