اہم

نو مئی کے ایک اور کیس میں تحریک انصاف کے چار رہنماؤں کو 10، 10 سال قید

جون 20, 2026

نو مئی کے ایک اور کیس میں تحریک انصاف کے چار رہنماؤں کو 10، 10 سال قید

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے ایک اور کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس کیس سے بری کر دیا گیا ہے، تاہم دیگر مقدمات کی وجہ سے اُن کی رہائی ممکن نہیں ہو سکے گی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 18 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں اسی طرح کی سزائیں بھگت رہے ہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے