اہم خبریں

شہباز شریف اور عاصم منیر سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شریک

جون 21, 2026

شہباز شریف اور عاصم منیر سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شریک

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے شہربرگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں موجود ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن شٹاخ سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

امریکی مذاکرات کار جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بدھ کو طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے تکنیکی مذاکرات اتوار کو سوئٹزر لینڈ کے شہر برگن شٹاخ میں ہوں گے۔

پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تکنیکی مذاکرات میں امریکہ، ایران کے علاوہ اس معاملے میں ثالث پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں ثالثی کا کردار نبھاتا رہے گا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے