ایران، امریکہ مذاکرات میں لبنان جنگ سرفہرست، نگرانی کے لیے سیل بنانے پر اتفاق
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام امور پر تکنیکی مذاکرات رواں ہفتے کے دوران برگن سٹاخ میں ہی جاری رہیں گے۔
پیر کی صبح جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ثالثی کرنے والے فریق مذاکرات کو تعمیری ماحول میں جاری رکھنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔‘
ایران امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے اعلامیے کے مطابق لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے سیل بنانے پر اتفاق کیا گیا-
امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا پہلا دور 80 منٹ جاری رہا
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاخ میں ایران-امریکہ مذاکرات کے آغاز پر کہا تھا کہ یہ ایک تاریخی ملاقات ہے اور اس کا مقصد ایرانی عوام کے ساتھ اپنے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنا اور ان تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے خطے کی صورتِ حال کو بہتر کرنے کے لیے ‘وقار’ کا مظاہرہ کیا جبکہ امریکی صدر ٹرمپ بھی امن کے لیے مخلص ہیں
ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتا، بہتر ہے وہ اپنے بیانات سے باز رہے۔

