ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عراقچی عمان کے دورے پر روانہ
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ سے واپسی کے بعد عمان روانہ ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قالیباف اور عراقچی ’آبنائے ہرمز کے انتظامات‘ پر بات چیت اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسقط روانہ ہوئے۔
ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق محمد قالیباف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کریں گے۔

