پاکستان

درآمدی اشیاء پر 80 فیصد ڈیوٹی

اکتوبر 17, 2017 2 min

درآمدی اشیاء پر 80 فیصد ڈیوٹی

Reading Time: 2 minutes

وفاقي حکومت نے بڑا فيصلہ کرتے ہوئے مختلف اشیاء کی درآمد پر 5 سے 80 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے،وزارت خزانہ کي منظوري کے بعد نوٹيفکشن جاری کر دیا گیا، فوری نافذالعمل ہو گا ۔

ايف بي آر کي طرف سے جاري کردہ نوٹيفکشن کے مطابق سات سو اکتيس اشياٗ کي درآمد پر پانچ سے اسي فيصد تک ريگوليٹري ڈيوٹي عائد کي کي گئي ہے، سپاری کی درآمد پر 55 فیصد، پولٹری, مچھلی, دودھ ,دہی, مکھن کی درآمد پر 10 سے25 فیصد ڈیوٹی عائدکي گئی ہے جبکہ شہد کی درآمد پر 20 فیصد, امرود, آم, لیموں, کینو اور دیگر پھلوں کی درآمد پر 15 سے 50 فیصد،گندم کی درآمد پر 60 اور مکئی کی درآمد پر 30 فیصد، گڑ اور چینی کی درآمد پر 40 فیصد, پاستہ, سویاں کارن فلیک کی درآمد پر بھی 20 فیصد ڈیوٹی عائد کردي گئی ہے، ايف بی آر کے مطابق بسکٹ, بریڈ, رس, اچار, ٹماٹر کی درآمد پر بھی 20 فیصد ،جوسز, سویا ساس کی درآمد پر 50 فیصد ڈیوٹی عائدکي گئی ہے جبکہ منرل واٹر کی درآمد پر 20، نان الکوحلک بیئر پر 20 اور پالتو جانوروں کی خوراک درآمد کرنے پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد کي گئي ہے، سگار, تمباکو, سگریٹ پر 20 ،پرفیومز اور میک اپ کے سامان پر 50، ٹوتھ پیسٹ, شیمپو, ہیئر کلرز پر بھی 50 فیصد ڈیوٹی عائد کي گئي ہے نوٹيفکشن کے مطابق کاٹن یارن پر 10 فیصد, شرٹس اور دیگر پر05 فیصد، ماربل, گرینائٹ پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد,سرامکس کی درآمد پر40 فیصد ڈيوٹي عائد کي گئي ہے،ٹیوب پائپس پر 12.5 فیصد, کوکنگ رینج پر 15، پنکھوں کی درآمد پر 20 فیصد,فریزنگ یونٹس کي درآمد پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کي گئي ہے،جبکہ موبائل فون کی درآمد پر 250 روپے فی سیٹ ،ایل ای ڈی کی درآمد پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کي گئي ہے،نوٹيفکشن کے مطابق مختلف گاڑیوں اور جیپوں کی درآمد ہر 60 سے 80 فیصد ،گھڑیوں, پسٹل سمیت چھوٹے اسلحے کی درآمد پر 20 ، فرنیچر کی درآمد پر بیس سے 40 فیصد تک ڈیوٹی عائد کي گئي ہے،سکواش اور بیڈ مینٹن ریکٹس اور کھیلوں کے دیگر سامان کی درآمد پر 50 فیصد جبکہ
نیپیز اور ڈائپرز کی درآمد پر بھی 10 سے 25 فیصد ڈیوٹی عائد کي گئی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے