اہم خبریں

’غیر ملکی اور اجنبی‘ اصطلاحات کا خاتمہ، افغانستان میں ٹریفک اور سرحدی پولیس کا نام تبدیل

جولائی 3, 2026

’غیر ملکی اور اجنبی‘ اصطلاحات کا خاتمہ، افغانستان میں ٹریفک اور سرحدی پولیس کا نام تبدیل

افغانستان میں طالبان حکومت نے ’غیر ملکی اور اجنبی‘ اصطلاحات کے خاتمے کے تحت ٹریفک اور بارڈر پولیس کا نام تبدیل کر کے ’شرطہ‘ رکھ دیا ہے۔

طالبان حکومت کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کے سرکاری فرمان کے مطابق کیا گیا جس میں ’غیر ملکی اور اجنبی‘ اصطلاحات کے خاتمے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عربی اصطلاح شرطہ کا مطلب پولیس ہے اور سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں پولیس کے لیے یہ اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

اس سے پہلے تین مئی کو ملا اخوندزادہ کی ہدایت پر ریاستی اداروں کے ناموں سے انگریزی لفظ ’نیشنل‘ ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس کے بعد متعدد سرکاری محکموں نے اس لفظ کا استعمال ترک کر دیا تھا۔ مثال کے طور پر وزارت قومی دفاع کا نام تبدیل کر کے وزارت دفاع رکھ دیا گیا۔ نیشنل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ پروٹیکشن رکھ دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے