پاکستان

فرار مفتی گرفتار

اکتوبر 18, 2017 2 min

فرار مفتی گرفتار

Reading Time: 2 minutes

ملتان ہولیس نے مفتی عبدالقوی کو جھنگ فرار ہونے کی کوشش کے دوران زیر استعمال موبائل فون سے لوکیشن معلوم کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔

ملتان کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس کے تفتیشی افسر نے مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی، عدالت نے مفتی عبدالقوی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی تاہم وہ اس سے قبل ہی تسبیح پھیرتے ہوئے اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت سے نکل گئے، پولیس نے مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنا شروع کیے  مفتی عبدالقوی جھنگ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کے زیر استعمال موبائل فون سے ان کی لوکیشن معلوم کرنے کے بعد اُنھیں مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا گیا _

ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ بدھ کو جب عدالت میں مفتی عبدالقوی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تو عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ اس مقدمے کا حتمی چالان ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ قندیل بلوچ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے کچھ عرصے بعد ہی قندیل بلوچ کے بھائی نے انھیں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔ اس مقدمے میں جو افراد گرفتار ہوئے تھے ان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ اس سے قبل ملزمان نے پولیس کی موجودگی میں میڈیا کے سامنے یہ اقرار کیا تھا کہ اُنھوں نے غیرت کے نام پر قندیل بلوچ کو قتل کیا تھا۔ سیشن جج کی عدالت میں مفتی عبدالقوی کی درخواست کی سماعت ہوئی تو ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مفتی قوی کا نام کسی ایف آئی آر میں درج ہے اور نہ ہی کسی ملزم نے ان کا نام لیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے