اہم خبریں

امریکی کانگریس کے ارکان کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی پر تشویش

اگست 11, 2026

امریکی کانگریس کے ارکان کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی پر تشویش

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حراست کے حالات کا معاملہ وہاں کی حکومت کے سامنے اٹھائیں اور دونوں کی صحت، سلامتی اور خیریت کا آزادانہ جائزہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

کانگریس کے ارکان کے خط میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسدادِ تشدد کے ان خدشات کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق عمران خان کو مبینہ طور پر روزانہ 23 گھنٹے تک تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔

خط میں خبر رساں‌ ایجنسی روئٹرز کی اس رپورٹ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں عمران خان کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک متاثر ہوئی ہے۔

خط میں بشریٰ بی بی کی حراست، طبی سہولیات، صاف پانی اور اہلِ خانہ و وکلا تک رسائی سے متعلق اقوام متحدہ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کا بھی حوالہ دیا گیا۔

اراکینِ کانگریس نے دونوں کی صحت اور سلامتی کی فوری اور آزادانہ تصدیق پر زور دیا ہے۔ اس دو جماعتی کوشش کی قیادت کانگریس مین سبرامنیم @RepSubramanyam کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے