انڈیا اب ہمارے پاؤں پڑے گا؟
Reading Time: < 1 minuteہٹ دھرم بھارت پاکستان کے ترلے منتوں پر آگیا؟
پاکستان کا روایتی دشمن بھارت جس نے ہر جگہ ہر معاملہ پر اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے اب کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر پاکستان کی منتیں کرنے لگا ہے ،پاکستان ہائی کمشنر سہیل محمود سے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ملاقات میں درخواست کی ہے کہ پاکستان جاسوس کلبھوشن کے بارے میں از سر نوجائزہ لے، نجی ٹی وی کے مطابق سشما سوراج نے ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ کلبھوشن معاملے پر ازسر نو غور کی ضرورت ہے،دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا انحصاراس پر ہے کہ کلبھوشن پر سارے الزامات ختم کردیے جائیں اور بھارت واپس بھیج دیا جائے،دوران ملاقات بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن کی والدہ کیلئے پاکستان آنے اور بیٹے سے ملنے کی اجازت بھی مانگی۔ سشما سوراج نے دیگر دو طرفہ مسائل پر بھی گفت گو کی، واضح رہے کہ سہیل محمود کو گزشتہ ماہ بھارت میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر مقرر تعینات کیا گیا تھا اور کسی بھی اعلیٰ بھارتی عہدے دار سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اور سیکریٹری خارجہ جے شنکر سے چند روز میں ملاقات کریں گے۔ دوسری طرف پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس خبر میں حقیقت نہیں۔ یہ ملاقات روایات کا حصہ ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔