پاکستان

شرجیل میمن گرفتار

اکتوبر 23, 2017 < 1 min

شرجیل میمن گرفتار

Reading Time: < 1 minute

دو سال تک دبئی میں بھگوڑے رہنے والے پیپلزپارٹی کے صوبائی رکن اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری اشتہارات کرپشن کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کی تو وہ عدالت سے باہر ہی نکلنے سے انکاری ہو گئے۔ عدالت میں بیٹھے بیٹھے ایک اور درخواست دیدی کہ مجھے سپریم کورٹ پہنچنے تک گرفتار نہ کیاجائے تاہم ان کے ساتھی ملزمان کو قومی احتساب بیورو کے حکام نے عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
تین گھنٹے تک عدالت کے اندر اور باہر چلنے والے ڈرامے کے ڈراپ سین میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے شرجیل میمن کی درخواست واپس کردی جس کے بعد ان کے وکیلوں نے مشورہ دیاکہ گرفتاری دیدیں۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے اشتہارات میں نجی کمپنی کے ساتھ مل کر پانچ ارب روپے کی کرپشن کا مقدمہ گزشتہ تین سال سے زیرسماعت ہے اور سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست خارج کی جس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس کو درخواست دی تاہم اس کی سماعت سے چیف جسٹس نے انکار کردیا ۔ پانچ گھنٹے تک عدالت میں چھپے رہنے کے بعد جب شرجیل میمن عدالت سے باہر نکلے تو ان کو گرفتار کر کے نیب کے دفتر منتقل کر دیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے