تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، برینٹ 97 ڈالر فی بیرل
خلیجِ فارس میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے دوران دُنیا بھر میں توانائی کے بحران نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے-
امریکہ، یورپ کے ساتھ ایشیا میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عام شہریوں کے لیے زندگی کی بنیادی ضرورت یعنی ٹرانسپورٹ تک رسائی مہنگی کر دی ہے-
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی اوسط قیمتیں اس وقت 350 روپے لیٹر سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے نجی ٹرانسپورٹ کے کرائے انتہائی زیادہ ہو گئے ہیں- صوبہ پنجاب کے تین بڑے شہروں میں سرکاری ٹرانسپورٹ یعنی میٹرو بس سروس پر شہریوں کا انحصار بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ان میں اژدھام نظر آتا ہے-
مشرقی ایشیا کی منڈیوں میں پیر کی صبح تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی سمندر کے برینٹ خام تیل کی قیمت پیر کی صبح 96.94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو تقریباً 97 ڈالر بنتی ہے۔
تقریباً 10 روز قبل ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی جھڑپوں کے نئے دور سے پہلے، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت تقریباً 86 ڈالر تھی۔