پاکستان میں پیٹرول مزید 13 روپے فی لیٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ
پاکستان میں حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 ستمبر کے لیے ہوں گی۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ چھ ماہ سے اضافہ جاری ہے اور ملک میں بدترین مہنگائی کا طوفان ہے-
عام شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کئی گنا اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں-

