کھیل

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ، پاکستانی بولر نشرا سندھو کی 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں

ستمبر 8, 2026

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ، پاکستانی بولر نشرا سندھو کی 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں

پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے-

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں نشرا سندھو نے دکھایا جنھوں نے صرف سات رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کر کے قومی ٹیم کی جانب سے ٹی20 میں چھ وکٹیں لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
انھیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔

میچ کے بعد نشرا ساندھو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ ٹورنامنٹ کے دوران وکٹیں بولرز کو مدد دے رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرا ہر میچ میں ایک ہی مائنڈ سیٹ ہوتا ہے چاہے چھوٹی ٹیم ہو یا بڑی ٹیم ہو۔ اگر میری آؤٹ کرنے کی بھوک مٹ جائے تو اس طرح سے وکٹیں نہیں ملیں گی۔‘

28 سالہ لیفٹ آرم سپنر نشرا سندھو اب تک 88 ٹی20 میچوں میں 89 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔

دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار نے 35 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے اور ٹاپ سکورر رہیں۔ ان کے علاوہ عائشہ ظفر نے 26 جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 24 رنز بنائے۔ تاہم چھ پاکستانی کھلاڑی سنگل فگر سے زیادہ سکور نہیں کر پائیں۔

ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار اوورز میں ا19 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ اقرا سحر اور کیری چان نے دو دو وکٹیں لیں۔

پاکستان کی بولنگ نے آغاز میں ہی ہانگ کانگ کو ہلا کر رکھ دیا۔ پہلے اوور میں فاطمہ ثنا نے مارکو ہل کو اس وقت آؤٹ کیا جب سکور صرف ایک رن تھا۔ دوسرے اوور کی پہلی گیند پر ہانگ کانگ کی کپتان نتاشا مائلز بھی آؤٹ ہوئیں تو ایک رن پر دو وکٹیں گر چکی تھیں۔

پاکستان کو انڈیا نے محض 55 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ اب سیمی فائنل میں‌ مقابلہ سری لنکا سے ہوگا-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے