عدالت میں مریم کی خواہش
Reading Time: < 1 minuteنیلم ارشد
پہلے صرف نام آنے کا شوق تھا مگر جب سے کیمرے والے فون ہر ایک کے ہاتھ لگا ہے تصویر بھی ضروری ہو گئی ہے _ اب تو گھنٹوں ساتھ رہنے والی مریم کی بھی خواہش ہے کہ ہر نئی جگہ اپنی مریم کے ساتھ تصویر بنائی جائے خواہ وہ جگہ عدالت ہی کیوں نہ ہو _ اب تصاویر بنانے کے لیے ایک وزیر دوسرے سے فون سنبھالنے کی خواہش رکھتا ہے اور درخواست کرتا ہے _
یہ تصور غلط ہے کہ سیلفی بنانے کا شوق صرف عام لوگوں کو ہے، ایسا نہیں ہے منسٹرز بھی تصاویر بنانے کے دلدادہ ہیں، فرق یہ ہے کہ وہ اپنے سے بھی اوپر کے لوگوں کیساتھ تصویر بنانا چاہتے ہیں، احتساب عدالت کی نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران مریم نواز کیساتھ درجنوں منسٹرز اور ن لیگی قائدین تھے لیکن وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، مریم نواز کے بالکل عقب میں کھڑی رہیں، جناب طارق فاطمی نے بیٹھنے کا کہا توبولیں مریم نواز کے پیچھے کھڑا ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے، اسی دوران عدالت میں فون نکالا اور مریم نواز شریف کیساتھ سیلفی لینا چاہی، پھر پاس کھڑے منسٹر طلال چوہدری سے تصویر لینے کی ریکویسٹ کر تے فون دینے لگیں، طلال چوہدری نے منسٹر صاحبہ کو انکار کردیا.. گردن ہلاتے بولے نہیں، یہ غیر قانونی ہے، میں وزیر ہو کے قانون کیخلاف نہیں جا سکتا، پھر ہنستے ہوئے بولے کہ تصویر بناوں گا نہ بنانے دوں گا…. تو منسٹر صاحبہ کی مزید ریکویسٹ بھی کام نہ آئی اور مریم کی مریم کیساتھ عدالت میں تصویر بنانے کی خواہش پوری نہ ہو سکی _