پاکستانی سفارت کار قتل
افغانستان میں پاکستان کے سفارت کار کو قتل کر دیا گیا ہے، جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے میں تعینات ایک اہلکار کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، حکام کے مطابق رانا نیئر اقبال کو تاک کر نشانہ بنایا گیا _
پاکستان نے سفارت کار کے قتل کی مذمت کی ہے اور افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سفارتی عملے کے حفاظتی انتظامات کو بڑھایا جائے _