پاکستان

وزیر داخلہ عدالت طلب

نومبر 20, 2017 < 1 min

وزیر داخلہ عدالت طلب

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنے کے خاتمے کیلئے دیے گئے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیر داخلہ کو طلب کر لیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دھرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے، جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ دونوں حضرات ساڑھے 11 بجے ہائیکورٹ میں پیش ہوں ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ وزیر داخلہ پیش ہو کر عدالت کو بتائیں کی دھرنا ابھی تک کیوں ختم نہیں کیا گیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے ، اوپن کورٹ میں نہیں بتا سکتے، جسٹس صدیقی نے کہا کہ یہ دور خفیہ رپورٹوں اور خفیہ چیزوں کا نہیں رہا،جو کچھ ہے عدالت کو بتایا جائے ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ 8 لاکھ شہریوں کے حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے سربراہ اور ڈپٹی کمشنر بھی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہوں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے