پاکستان

دھرنا : مرنے والوں کے نام

نومبر 25, 2017 < 1 min

دھرنا : مرنے والوں کے نام

Reading Time: < 1 minute

شر پسندوں کی جانب سے راولپنڈی میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کے ساتھ تصادم میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک سو چھیاسی زخمی ہوگئے ہیں _

مرنے والے چار افراد کی نعشیں بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کی گئی ہیں جن میں عبدالرحمن گجر خان، جہانزیب ٹنچ بھاٹہ، زوہیب ڈھوک کھبہ راولپنڈی جبکہ سترہ سال کے ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی _

دوسری جانب موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ گجر خان ٹریفک کےلئےکھول دی گئی جبکہ روات ٹی کراس بند ھے. مندرہ بھی ٹریفک کےلئےکھول دی گئی. رینالہ خورد ,خانیوال,مراکہ,سرائے عالمگیر بھی ٹریفک کےلئے کھول دی گئی.
راولپنڈی کے سی پی او اسرار احمد عباسی ,ڈی ایس پی سٹی, ڈی ایس پی نیو ٹاؤن , ایس ایچ او نیو ٹاؤن سمیت 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں،

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے