متفرق خبریں

عدالت میں زہر کیسے لایا؟

دسمبر 1, 2017

عدالت میں زہر کیسے لایا؟

مسلمانوں کے نسل کشی کے جرم میں قید کا سامنا کرنے والے جنگی جرائم کے مجرم کے پاس خطرناک زہر کیسے پہنچایا گیا جس نے بھری عدالت میں سیکنڈوں میں خودکشی کر لی ۔ اس بات کی تحقیقات کیلئے نیدر لینڈ (ہالینڈ) میں حکام سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ جنگی جرائم کے مقدمات سننے والے عالمی عدالت میں جب سماعت براہ راست نشر ہو رہی تھی ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قاتل سلوبودان پرالجیک نے بیس سال قید کی سزا برقرار رہنے کا فیصلہ سنتے ہی زہر کی چھوٹی سی شیشی نکال کر پی اور اپنی زندگی کا آخری سین اپنے ہاتھوں سے لکھ ڈالا تاہم اس کے بعد سے نیدرلینڈ کے سیکورٹی نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں جہاں عالمی عدالت کے کٹہرے میں لائے گئے ملزموں کو رکھا جاتا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سلوبودان سے آخری دنوں میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے چھان بین کر کے زہر پہنچانے والے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے