نواز شریف کا دلچسپ جواب
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں تازہ ترین ملکی صورتحال پر تبصرے کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک آرٹیکل چھ اور پرویز زندہ ہے مارشل لا نہیں لگ سکتا، علما کو اکٹھا کر کے تحریک بنائی جا رہی ہے دیکھنا ہوگا اس کے پیچھے کون ہے ۔ ہمارا آئین مقدس ہے اور آئین کی بنیاد پر ملک مستحکم ہوتا ہے ۔ رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا آپ کو سپریم کورٹ سے عمران خان کی نا اہلی کا انتظار ہے تو نواز شریف نے دلچسپ جواب دیا کہ لگتا ہے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کے فیصلے میں بھی مجھے ہی نااہل کریں گے ۔
Array