چیئرمین کو لاپتہ ہو جانے کا خدشہ
Reading Time: < 1 minuteسینٹ نے حکومت سے اسلامی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آرمي چيف کے دورہ ايران سے متعلق پارليمنٹ کو کچھ نہيں بتايا گيا اس پر رولنگ دی جائے، سينيٹ کے چيئرمين نے جواب دیا کہ اگر انہوں نے رولنگ دی تو وہ بارہ مارچ سے پہلے لاپتہ ہوجائيں گے۔ ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زيرصدارت ہوا ۔ دوسرے روز بھی چیئرمین کی رولنگ کی وجہ سے حکومتی ایجنڈا کارروائی کا حصہ نہ بن سکا۔
اجلاس میں اسلامي فوجی اتحاد سے متعلق تحریک التواء پر بحث کی گئی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا بتايا جائے اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے کیا قواعد و ضوابط طے کئے گئے؟ ایران کے کیا تحفظات ہیں؟ اس پر جواب کون دے گا؟
فرحت اللہ بابر نے کہا آرمی چيف نے ايران کا دورہ کيا ليکن پارليمنٹ کو کچھ نہيں بتايا گيا، اس پر رولنگ دی جائے، جس پر چيئرمين سينيٹ نے مسکراتے ہوئے کہا اگر انہوں نے کوئی رولنگ دی تو وہ 12 مارچ سے پہلے لاپتہ ہو جائیں گے، جس کے بعد سينٹ کا اجلاس اٹھارہ دسمبر تک ملتوي کر ديا گيا۔