عاصمہ جہانگیر کا گانا مشہور ہوگیا
انسانی حقوق کی معروف کارکن اور وکیل عاصمہ جہانگیر اپنی بے باک گفتگو اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کے حوالے سے مشہور ہیں مگر حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے مارننگ شومیں ایک مصرعہ گنگنا کر دھوم مچا دی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل چند سیکنڈ کی اس ویڈیو میں عاصمہ جہانگیر فیض آباد میں مولویوں کے دھرنے کے اختتام پر فوجی افسر کی جانب سے ہزار کے نوٹ بانٹنے پر خوبصورت طنز کررہی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر نے مشہور گانے کے مصرعے میں تبدیلی کرتے ہوئے گنگنایا کہ ’سانوں وی دے جا ہزار دا نوٹ وے، بابو سوہنڑی وردی والیا’۔

