جنرل کا سیوریج نظام بدلنے کا حکم
انگریزی زبان کے اخبار روزنامہ ڈان نے خبر دی ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے اپنے آبائی علاقے کے دورے کے موقع پر نالیاں پکی کرانے کا اعلان کیا ہے ۔
ڈان کے نامہ نگار کی خبر کے مطابق آرمی چیف نے گھکڑ منڈی گوجرانوالہ میں اپنے رشتہ داروں کے گھر گئے اور شہر کے سیوریج کے نظام کو تبدیل کرنے کے علاوہ ۱۷۵ ملین کی لاگت سے اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ خبر کے مطابق سپہ سالار نے مویشی منڈی کو فوری طور پر تعلیمی اداروں سے دور منتقل کرنے کا حکم دیا جبکہ قبرستان کے گرد چاردیواری کی تعمیر کی بھی ہدایت کی ۔

