نیب کا اربوں کے اثاثے بنانے پر نوٹس
Reading Time: < 1 minuteقومی احتساب بیورو نیب نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے چیئرمین جاوید اقبال نے بلوچستان کے سابق وزیر کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ سابق وزیر عبید جان بابت پر الزام ہے کہ کراچی میں ایک سوتیس ملین کا بنگلہ بنایا، ملتان میں دوبنگلے، ڈیرہ غازی خان میں جائیداد اور دبئی میں بھی اثاثے بنائے جو ان کے ذریعہ آمدن سے زیادہ ہیں۔سابق وزیر کے پاس ایک پٹرول پمپ اور کوئٹہ میں بھی بنگلہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے سندھ کے سابق پولیس سربراہ غلام حیدر جمالی پر اس الزام کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ انہوں نے اندرون سندھ 25 سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہے جو محکمہ جنگلات کی ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی ڈاکٹر فضل اللہ پچیہو پر محکمہ تعلیم میں بطور سیکرٹری کام کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔