اسد کھرل نے ڈاکٹر شاہد کو پیچھے چھوڑ دیا
زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کو دنیا کا سب سے اہم اور خطرناک شخص بنانے کیلئے ٹی وی اینکروں میں مقابلہ شروع ہو گیا ہے ۔ بول ٹی وی کے اینکر اسد کھرل نے دعوی کیا ہے کہ ملزم کے ۱۶۲ بنک اکاؤنٹس ہیں، اس طرح انہوں نے شاہد مسعود کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے گزشتہ رات پروگرام میں دعوی کیا تھا کہ ملزم عمران کے سینتیس بنک اکاؤنٹس ہیں اور چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے بعد ان کی تعداد بڑھا کر بیاسی کر دی تھی ۔

