نوادرات برآمد، مسافر گرفتار
راولپنڈی میں بے نظیر ایئرپورٹ سے بیرون ملک قیمتی نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، مسافر عظمت اللہ خان کے بیگ سے نایاب مورتیاں، جیولری ، سکے اور خنجر برآمد کر لیا گیا، مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 633 سے دوہا قطر جانا چاہتا تھا _
پشاور کا رہائشی عظمت اللہ نوادرات کو بیرون ملک لے جانا کا ثبوت پیش نہیں کر سکا، ائیرپورٹ حکام نے مزید کاروائی کے لئے محکمہ کسٹم کے حوالے کردیا ہے _

