پاکستان

مشرف بھی شکنجے میں

فروری 7, 2018 < 1 min

مشرف بھی شکنجے میں

Reading Time: < 1 minute

سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کے لئے زیر التوا ءکیس کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سابق فوجی صدر کے خلاف درخواست پر 7برسوں میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔
پاکستان تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف نے آئین کو پامال کرکے بغاوت کے مرتکب ہوئے جن کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواستیں 2010 ءسے ہائیکورٹ میں زیر التوا ءہیں لیکن 7 برس سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ، درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ زیر سماعت درخواست پر کارروائی کے لئے فل بنچ بھی تشکیل دیا لیکن کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کے الزام میں اندراج مقدمہ کی 2010 ءسے زیر التوا ءدرخواست کی جلد سماعت اور اس کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کی جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے