پاکستان

ٹی وی چینل سخت اقدامات کیلئے مجبور نہ کریں، پیمرا

نومبر 7, 2016 2 min

ٹی وی چینل سخت اقدامات کیلئے مجبور نہ کریں، پیمرا

Reading Time: 2 minutes

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ٹی وی چینلوں کے حوالے سے بہت اہم بات کی ہے، ٹی وی چینل صحت مندانہ اور حقائق کے مطابق خبریں نشر کر کے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پیمرا کے چیئرمین نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ صحافت کرنے پر کارروائی کی جائے گی _ ان کا کہنا تھا کہ شفاف طریقے سے ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کی نیلامی جاری ہے، لائسنسوں کی نیلامی کے اس مرحلہ میں 67 ایف ایم ریڈیو لائسنس جاری کیے جائیں گے، ایف ایم ریڈیو لائسنس کے لیے لوگوں کی بڑی دلچسپی نظر آرہی ہے، چھوٹے شہروں میں ایم ایف ریڈیو شروع ہونے سے لوگوں کو تفریح اور معلومات میسر ہوں گے، پیمرا ٹی وی چینلز سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروائے گا، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں، بول کے بارے میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، نئے ٹی وی لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے عدلیہ کے فیصلہ کے منتظر ہیں _ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نیلامی کے ذریعے مختلف شہروں کے لیے ایف ایم ریڈیو کے 33لائسنس جاری کر دیے، مزید 34لائسنس جاری کیے جائیں گے، ایف ایم ریڈیو کے لائسنسوں کی نیلامی پيمرا ہیڈ کواٹرز میں ہوئی جس کی نگرانی چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کی۔ مختلف شہروں میں ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کے لیے کمپنیوں نے بڑھ چڑھ کر بولی میں حصہ لیا اور پیمرا کو توقعات سے کہیں زیادہ آمدن ہوئی ہے_ چینیوٹ سٹی کے لیے ایف ایم لائسنس  چھ کمپنیوں میں سخت مقابلے کے بعد  سردار میڈیا پرائیویٹ  نے ایک کروڑ پچھتر لاکھ پچاس ہزار کی بولی دے کر حاصل کیا۔ تاتارا انٹرٹینمنٹ نے چارسدہ کے لیے ایک کروڑ 6لاکھ میں لائسنس حاصل کیا۔استور کے لیے ایف ایم ریڈیو لائسنس ڈی تھری ایڈ وزٹائزنگ کمیونیکیشنز نے دس لاکھ کی بولی کے بعد حاصل کیا، اٹک ایف ایم لائسنس میٹ ٹیک انجینئرز پرائیویٹ نے 34لاکھ چالیس ہزار میں حاصل کیا۔  بینظیر آباد ایف ایم چینل کا لایسنس میڈیا مارکیٹنگ اینڈ براڈ کاسٹنگ سروسز نے 32لاکھ کی بولی کے عوض حاصل کیا ۔رومان پروڈکشنز پرائیویٹ نے بونیر کے لیے ایف ایم لائسنس حاصل کر لیا۔ چیچہ وطنی کے لیے ایف ایم لائسنس گلوریال انٹر نیشنل پرائیویٹ نے 25 لاکھ کی بولی کے بعد حاصل کیا۔چوہدری نزر محمد اینڈ کمپنی نے 50 لاکھ روپے میں دادو ایف ایم کا لائسنس حاصل کرلیا۔ ڈی جی خان کے لیے لائسنس ریکارڈ 19.1ملین روپے کے عوض نیلام ہوا۔گوجرہ، حافظ آباد اور جھنگ سمیت کئی دیگر شہروں کے لیے بھی لائسنس نیلام کر دیے گئے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے