پاک ترک اسکول، پاکستان چھوڑنے کا حکم
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی وزارت داخلہ نے ترک حکومت کی جانب سے کالعدم قراردی جانے والی تنظیم فتح اللہ گولن تحریک کے اسکول چلانے والے ترک شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ ترک حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد ترک صدر طیب اردوآن نے پاکستان کی حکومت سے درخواست کی تھی کہ پاک ترک اسکولوں کو بند کیاجائے۔ تاہم پاکستان کے مختلف شہروں میں کھلے پاک ترک اسکولوں میں پڑھنے والے سینکڑوں طلبہ کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔ ترک حکومت نے ان اسکولوں کو چلانے کیلئے اپنا اسٹاف بھیجنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ’معارف‘ نامی ترک تنظیم نے پاک ترک اسکولوں کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اسکول کے سابق منتظمین کو پاکستان چھوڑنے کاحکم دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جن افراد کے ویزے منسوخ کرکے پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ان کی تعداد 400 ہے۔
یہ خبر ایکسپریس ٹی وی کے لیے سہیل چودھری نے بریک کی ہے