تین اوورز میں 50 رنز بنا کر لاہور قلندر پی ایس ایل کی فاتح
آخری تین اوورز میں 50 رنز بنا کر لاہور قلندرز کی ٹیم نے پاکستان سُپر لیگ کا دسواں ایڈیشن اپنے نام کر لیا۔
اتوار کی رات لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہزاروں تماشائی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے اُمڈ آئے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے کوسل پریرا کے 31 گیندوں پر 62 اور سکندر رضا کے سات گیندوں پر 22 رنز سکور کیے۔
پریرا نے چار چھکے جبکہ سکندر رضا نے دو چھکے لگائے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
سکندر رضا فائنل میچ کے ٹاس سے صرف 10 منٹ قبل قذافی سٹیڈیم پہنچے تھے۔
وہ اپنی قومی ٹیم زمبابوے کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے برمنگھم میں تھے۔