زہر کے سمگلرز گرفتار
انڈیا میں پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پرسانپوں کے زہر کو سمگل کرتے ہیں۔ مہاراشتڑا پولیس نے پونے میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں گرفتار سمگلرز میں سے ایک مقیم تھا۔ پولیس کو فلیٹ سے 70 سانپ ملے ہیں۔ انڈیا میں سانپ کے زہر کو بیچا جانا ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ کچھ دوا ساز کمپنیاں سانپ کا زہر تریاق بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔